class="wp-singular post-template-default single single-post postid-11993 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، 20 سے زائد زخمی

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوگیا، جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،  ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کرنے کے دوران آگ لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اڈے پر کھڑے ٹرک میں آگ لگی تو ڈرائیور ٹرک کو کھلے میدان میں لے گیا، ڈرائیور اگر متاثرہ ٹرک کو آگے نہ لے جاتا تو بڑی تباہی ہوتی، ٹرک اڈے پر تیل کی درجنوں دکانیں ہیں، ان میں آگ لگ سکتی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter