class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12728 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر نہیں کرتا تو یورپی ممالک کو اجتماعی موقف سخت کرنا ہوگا: میکرون

فرانسیی صدر میکرون نے فلسطین اسرائیل تنازعے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنا اخلاقی فرض ہی نہیں بلکہ سیاسی ضرورت بھی ہے۔فرانسیسی صدر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازع امریکا کی ساکھ کا امتحان ہے۔فرانسیسی صدر نے روس کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ روس جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوتا تو یورپی ممالک اس پر نئی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔

برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے علاقے میں 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کے اعلان کو فلسطینی ریاست کے حق میں جان بوجھ کر رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے وزیر ہامیش فالکنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اعلان عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اس کی مذمت کرتا ہے، اس اعلان سے اسرائیل مسئلے کے دو ریاستی حل کو مزید خطرے میں ڈال رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسرائیل کی مشرقی سرحد کو مضبوط بنانے اور شمالی علاقے میں آباد کاری بڑھانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ 

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسرائیل کی مشرقی سرحد کو مضبوط بنانے اور شمالی علاقے میں آباد کاری بڑھانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں کے باعث 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 67 فلسطینی شہید اور 184 زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ علاقوں سے 5 شہیدوں کی لاشیں برآمد کرلی۔

غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 67 فلسطینی شہید اور 184 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ علاقوں سے 5 شہیدوں کی لاشیں برآمد کرلی۔ مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار986 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 45 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 54 ہزار 249 فلسطینی شہید ہوچکے۔ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ 23 ہزار 492 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی مغویوں کے اہلِ خانہ کو بتایا ہے کہ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی مندوب کی نئی تجویز موصول ہو گئی ہے اور وہ اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسٹیو ویٹکوف نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی ہے، اس جنگ بندی تجویز میں 10 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مسودے کے مطابق قیدیوں کی رہائی دو مرحلوں میں ایک ہفتے کے دوران ہو گی، حماس کو 18 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنا ہوں گی، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان سامنے آیا تھا۔تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسرائیل کی مشرقی سرحد کو مضبوط بنانے اور شمالی علاقے میں آباد کاری بڑھانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانیہ نے اسرائیل کے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی ریاست کے حق میں جان بوجھ کر رکاوٹ قرار دیا تھا۔برطانیہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے وزیر ہامیش فالکنر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ اعلان عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 54 ہزار 249 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 23 ہزار 492 زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان پہلا جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری کو طے پایا تھا۔18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے معاہدے کو یک طرفہ توڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کر دیے گئے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter