class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14855 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اس کے علاوہ پشاور، سوات، چترال اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter