بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران 14 جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، آپریشن کے دوران 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10جوان شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کونشانہ بنانے والے مجرموں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روک کر معصوم شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بلوچستان میں آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید، آئی ایس پی آر
بلوچستان میں آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید، آئی ایس پی آر
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments