مغربی امریکا اور کینیڈا کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہرکا سامنا ہے، اس دوران دونوں ممالک کے مختلف جنگلات میں آگ بھڑک گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 20 ملین سے زائد افراد گرمی سے متاثر ہیں، جبکہ گرمی کی شدت کے باعث جنگلات کی آگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 20 جگہ لگی آگ سے 1 لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے علاوہ اوریگون اور ایریزونا کے جنگلات میں بھی آگ لگی ہوئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا کے 170 اور برٹش کولمبیا میں مزید 375 جنگلات میں آگ بھڑک لگی ہوئی ہیں، جبکہ تقریباً 275 کو کنٹرول سے باہر قرار دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث کینیڈا کے سیاحتی مقام جیسپر سے 25 ہزار افراد کو انخلا کرایا گیا ہے۔کینیڈین حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
Home / Breaking News, Canada, News / شدید گرمی کی لہر کے دوران کینیڈااور مغربی امریکا کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی
شدید گرمی کی لہر کے دوران کینیڈااور مغربی امریکا کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments