دبئی میں بھارتی گھمنڈ زمیں بوس ہوگیا، جنگی ساز و سامان کی تیاری میں ایک بار پھر کرپشن بے نقاب ہوگئی ، ائیر شو کے دوران17.44 ارب روپے مالیت کاانڈین ساختہ لڑاکا طیارہ تیجس گرکر تباہ ہوگیا، پائلٹ ہلاک ہوگیا ،دبئی میں ایئر شو کے آخری دن اسٹیڈیم کھچا کچ بھرا ہوا تھا، تیجس طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے شو سے 1.6کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوگیا، بھارت نے عدالتی انکوائری کا حکم دے دیا،دبئی ایئر شو کی انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ بھارتی طیارہ گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی، حادثے کے بعد ائیر شو کے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں، طیارہ بنانے والی بھارتی فضائی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ دو سال میں تیجس کا یہ دوسرا حادثہ ہے، بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا رہا۔متاثرہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، عالمی ایئر شوز میں طرح کے حادثات عام نہیں بات نہیں ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران انڈین فضائیہ کا ایک تیجس لڑاکا طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔انڈین ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔یہ حادثہ دبئی ایئر شو کے آخری روز جمعے کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جب تیجس طیارہ ایک فضائی مظاہرے میں شریک تھا۔انڈین ایئر فورس نے اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔فضائیہ کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔انڈین ایئر فورس کے حوالے کیے جانے کے بعد تیجس کو پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 میں انڈیا کی مغربی ریاست راجستھان میں بھی ایک تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔تیجس سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’’شعلہ‘‘ یا’’ چمک‘‘ ہیں۔ اس طیارے کو سنہ 2016 میں انڈیا کے فضائی بیڑے میں طویل انتظار کے بعد شامل کیا گیا تھا جس کا مقصد فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔تیجس انڈیا کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ہے جو سنگل انجن ہے اور جس میں لگائے گئے پچاس فیصد سے زیادہ حصے انڈیا میں تیارکئے جاتے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / دبئی ایئرشو، 17.44 ارب روپے کا بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
دبئی ایئرشو، 17.44 ارب روپے کا بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Related Articles
کراچی واقعہ، شوبز شخصیات حکومتی غفلت پر برس پڑیں
نومبر سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 65 فیصد کمی، شہری جانی نقصان میں 80 فیصد اضافہ ہوا، خود کش حملے بڑھ گئے
جنوبی کوریا: گھروں اور کاروباری مراکز کے سوا لاکھ کیمرے ہیک کرلیے گئے
گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے مسلسل بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی: بی سی سی آئی پریشان
Weekly E Paper

Article
Creating change begins with awareness. Together, we can raise awareness, show support, and break the stigma against people living with HIV.
Posted in: Article, NewsTogether, we build hope. Together, we save lives. Together, we can turn disruption into hope and build a future with no one left behind. Let’s unite in action, remembrance, and hope. Ambassador Imam Allama Ahsan Siddiqui MESSAGE —— The Chairman, Interfaith Commission for Peace & Harmony (ICPH), and the Secretary General Albaraka Welfare Trust International […]
Read Moreمصر کے روشن چراغ ظفر محمد خان
Posted in: Article, News
sports
گوتم گمبھیر، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے مسلسل بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی: بی سی سی آئی پریشان
Posted in: News, Sportsبھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں نمایاں سرد مہری پیدا ہو گئی ہے جس کے سبب بھارتی ون ڈے ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ […]
Read More




















Post your comments