class="post-template-default single single-post postid-5417 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دوحہ: اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا

قطر کے دارالحکومت دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے تھے۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر پہنچے تھے۔

قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ تمام پارٹیوں کے ارکانِ اسمبلی نے ادا کی۔غائبانہ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر بھی شریک ہوئے۔قومی اسمبلی میں آج حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی آج قطر میں تدفین کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter