class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16651 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دیوالی تقریبات، دلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

بھارتی دارالحکومت دلی میں دیوالی کی تقریبات سے فضائی آلودگی 821 ہوگئی، دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

لاہور میں بھی دھند اور سموگ بڑھنے سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 251 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج شہر میں اوسط اے کیو آئی 210 اور 240 رہنے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق دلی کی آلودگی سے آج لاہور میں دھند اور اسموگ بڑھے گی۔بھارت کے مختلف شہروں میں دیوالی پر آتش بازی سے آلودگی کے اثرات پاکستانی شہروں کی طرف آئیں گے۔دھرمشالہ سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں گوجرانوالہ سے لاہور اور فیصل آباد کی طرف آئیں گی۔حکام کے مطابق لاہور میں اسموگ ہاٹ اسپاٹس پر اینٹی سموگ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter