class="post-template-default single single-post postid-7450 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سانگھڑ میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر سسٹم میں شامل

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمبار فارمیشن میں بلوچ-2  کنویں کو سنجھورو بلاک میں پیداوار کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلوچ-2 کنویں کی 3920 میٹر تک کھدائی کے بعد تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ-2 کنویں سے یومیہ 350 بیرل تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter