اسلام آباد 1.774 ٹریلین کے بھاری ٹیکسز کا نفاذ بھی آئی ایم ایف کومطلوبہ وصولیاں پیدا کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اعتراضات کیے ہیں کہ 12.97 ٹریلین کا ایف بی ار کا سالانہ آمدن کا ٹارگٹ موجودہ بجٹ اقدامات کے ساتھ پورا نہیں ہوپائے گا۔ آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں آمدن کے مطلوبہ اعدادوشمار کے حصول کےلیے انتطامی اقدامات کو ریونیو جمع کرنے کےلیے ایک اوزار کے طورپر قبو ل کرنے سےانکار کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کے پاس کوئی سراغ نہیں ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعداد وشمار پر کس طرح سے مطابقت پیدا کی جائے۔ دوسری جانب چند سرکاری کوآرٹرز ابھی تک پرامید ہیں کہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ موجودہ مہینے کے آخر تک یا آئندہ ماہ میں طے پاسکتا ہے۔ فریقین میں فنانس ایکٹ 2024-25 میں منظور ہونے والے اقدامات کے تخمینے کے حوالے سے اختلافات ابھر آئے ہیں جس میں آئی ایم ایف کا تخمینے کے مطابق 200 سے 250 ارب روپے کا خلا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس سے حکومت پر مجبور ہوسکتی ہے کہ وہ پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلیے سخت ترین اقدامات کا اعلان کرے۔ نان فائلز کے خلاف نفاذ کی مہم جو سموں کی بندش کے ذریعے جاری ہے وہ بھی آنے والے دنوں میں مزید تقویت پکڑ سکتی ہے لیکن ابھی تک ائای ایم ایف ٹیکسیشن کےاقدامات سے مطمئن نہیں ہے۔ بھارتی ٹیکسیشن نے آٗی ایم ایف کی ٹیم کوکنفیوز کر دیا ہے اور ابھی تک وہ ایف بی آر کا یہ موقف ماننے کلےیے تیار نہیں ہے کہ ٹیکس کے ان اقدامات سے 1.747ٹریلین روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس حاصل ہوسکتا ہے جبکہ شرح ترقی بہت معمولی رہے گی۔ ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کی بنیاد بنیادی سال کی آمدن بشمول عمومی شرح ترقی ہے اور اضافی ریونیو اقدامات اس ریونیو کے تخمینے میں جمع کیے گئے ہیں۔ اس کلیکشن کے ساتھ ایف بی آر کو ایڈیشنل ریونیو درکا ر ہے جو کہ 3.66۴ ٹریلین روپے ہے تاکہ مجموعی اہداف 12.97 ٹریلین ظاہر کیاجاسکے تاہم معمولی شرح ترقی اور ٹیکسیشن کے اقدامات سے 3.19 ٹریلین کی اضافی رقم ہی جمع ہوسکتی ہے چنانچہ اس کے باوجود 0.46 ٹریلین کا خلا موجود ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے حساب کتاب کے بعد جو تخمینہ لگا یا ہے اس کے مطابق اسے اصرار ہے کہ ریونیو کے فرنٹ 0.2 سے 0.25 ٹریلین روپے کا خلا موجود ہے۔حکومت نے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں سے کچھ کی منظوری حکومت نے عجلت میں دی ہے اور نفاذ کے مرحلے پر عملی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، مثال کے طور پر املاک کے لین دین میں 5فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کےاطلاق سے قانونی لڑائی شروع ہوسکتی ہے۔ سرکاری ملازموں کو املاک کی فروخت میں اس ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔ حکومت آگے کنواں پیچھے کھائی جیسی صورھال کا شکار ہوگئی ہےکیونکہ دوسری جانب اسے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات پر ٹیکسوں کی بھرمار سے ناقابل تصوربوجھ ڈالنے پر شدید ترین تنقید کا سامنا ہے ۔ اس نے جنرل سیلز ٹیکس کے استثنیٰ بھی واپس لے لیے ہیں، املاک پر برآمد کنندگان ، موبائل فونز، فائرز کےلیے بڑی شرحدیں اور بالخصوص نان فائلزر پرلگائے گئے ٹیکسوں کی ہوشربا شرح اور ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور بہت سے دیگرڈیوٹیاں بھی شامل ہیں، ادھر آئی ایم ایف ابھی بھی غیر مطمئن ہے اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے شخت کوششیں کی جارہی ہیں کہ آٗی ایم ایف کو کچھ نرمی دکھانے پر آمادہ کیاجاسکے۔ ٹیکسیشن کے اقدامات کے حوالے سے عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے 10فیصد سرچارج انکم ٹیکس پر لگا یا ہے جو کہ 100ملین روپے سالانہ سے بڑھے گی۔ گزشتہ سال حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 375 ارب روپے جمع کیا تھا اور اب وہ اسی طبقے سے 475 ارب کا کمانا چاہتی ہے ۔ ایف بی آر نے سیمنٹ کی ہر بوری پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی میں 100فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 2روپے سے بڑھا کر 4 روپے فی کلو کر دیا ہے اور ایف بی آر کو امید ہے کہ وہ اس سے 80ارب روپے کما کر ’ قومی خزانے‘ میں ڈالے گا۔ ایف بی آر گزشتہ برس کے 9.3ٹریلین روپے کے ٹیکس کلیکشن کو بڑھا کر رواں برس 12.97 ٹریلین روپے کمانا چاہتا ہے جو کہ 40 فیصد اضافہ ہے ۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بھاری ٹیکس کے باوجود حکومت کے عالمی ادارے سے اختلافات برقرار، ذرائع
بھاری ٹیکس کے باوجود حکومت کے عالمی ادارے سے اختلافات برقرار، ذرائع
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments