class="wp-singular post-template-default single single-post postid-11194 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1002 ہو گئی

میانمار میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے  7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1002 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے۔ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ 694 افراد ہلاک ہوئے، یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے۔پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبرز بھی جاری کردیے ہیں۔میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین زلزلہ متاثرہ علاقوں میں میانمار کو درکار مدد فراہم کر نے کے لیے تیار ہے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر کا میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔چینی وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ نے 82 افراد پر مشتمل امدادی کارکنوں کی ٹیم میانمار بھیجی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter