نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا، وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کی جانب سے اپنے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئےکہا کہ افغانستان نے بھی اسی نوعیت کا اقدام کریگا، دونوں رہنماؤں نے پاک افغان باہمی اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے علاقائی رابطوں کیلئے ازبکستان۔ افغانستان۔پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کی جانب سے اپنے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ افغانستان نے بھی اسکا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اسے دو طرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل 2025 کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد قائم کرنے کیلئے ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاقائی رابطوں کیلئے ازبکستان۔ افغانستان ۔ پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ڈار کا امیر متقی سے رابطہ، ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق
ڈار کا امیر متقی سے رابطہ، ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments