شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ روز کار میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق 1 ماہ کے اندر دمشق میں ہونے والا یہ 7 واں واقعہ ہے جس میں کسی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا، یہ ترک اور کُرد حمایت یافتہ گروپس میں تصادم کا شاخسانہ ہے۔شامی صدر کے دفتر کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث لوگوں سے اس کا حساب ضرور لیا جائے گا، جرم میں شامل لوگوں کو ناصرف سزا دی جائے گی بلکہ مثال بھی بنایا جائے گا۔شامی شہری دفاع کے مطابق اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 11 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔گاڑی میں بم دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
Post your comments