راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا۔ اب تک اسلام آباد میں 186 جبکہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 15 فٹ اور گوالمنڈی پر پانی کی سطح کم ہو کر 17 فٹ تک نیچے آگئی ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔نالہ لئی، کٹاریاں اور گوالمنڈی میں انخلاء کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی آبادی کو خطرہ ہے، شہری احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ایم ڈی واسا نے ٹرپل ون بریگیڈ سے بھی رابطہ کیا ہے اور ترجمان کا بتانا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان
موسمیاتی حالات کے پیش نظر، ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی سے پانی کا بڑا ریلا اس وقت گزر رہا ہے، 15 گھنٹوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں 230 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے، عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں موجود ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، کٹاریاں کے مقام پر 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 19 فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں سے اپیل ہے کہ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ نالہ لئی اور دیگر نالوں کے قریب نہ جائیں، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے اضافی ہیوی مشینری لگائی گئی ہے۔
راولپنڈی: دھمیال روڈ کے قریب ایک شخص برساتی نالے میں بہہ گیا
راولپنڈی کے علاقے گلشن اقبال دھمیال روڈ کے قریب ایک شخص برساتی نالے میں بہہ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی تلاش جاری ہے، برساتی نالے میں ڈوبنے والے شخص کا پاؤں سلپ ہوا تھا۔
شدید بارش کے باعث دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارش کے باعث دریائے نیلم اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ادھر جہلم میں رات سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کےلیے فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔
بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا، جس کے باعث اسپل ویز کھولے جانے کا امکان ہے۔
راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17 سو 47 ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 ایکڑ فٹ ہے۔اگلے 24 گھنٹے میں راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جانے کا امکان ہے۔راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور اندرون شہر کئی علاقے زیر آب آگئے جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔دریائے سواں سے بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، بارش کے باعث ٹریفک بری طرح متاثر ہے، مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں لوگ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو کر گوالمنڈی پل پر 23 فٹ جبکہ کٹاریاں میں 22 فٹ بلند ہے۔نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہو گئے۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر سیلاب میں پھنسے خاندان کو پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا۔
متاثرہ خاندان چکری روڈ گاؤں لڈیان میں مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا۔خراب موسم کے باوجود پاک فوج نے ہیلی مشن کامیابی سے مکمل کیا۔علاوہ ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل رات سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارشوں کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے پیشِ نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔
دبئی سے اسلام آباد کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ موڑا گیا۔قومی ایئرلائن کی العین سے اسلام آباد کی پرواز کی سیالکوٹ میں لینڈنگ کروائی گئی۔سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز کی اسلام آباد کے بجائے فیصل آباد میں لینڈنگ کروائی گئی۔اسلام آباد سے لندن، دبئی، دوحا، باکو، مسقط جانے والی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔ اسلام آباد سے ریاض، ابوظبی، استنبول، کویت اور کراچی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
Post your comments