شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 12خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات پیش آئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں گھیر لیا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے ساتوں خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، خوارجی دہشت گردوں کے گروپ نے لدھا میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید
شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments