class="wp-singular post-template-default single single-post postid-8974 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں، قاہرہ کی گلیوں میں تہوار کی روایتی سجاوٹ

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں، مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں میں بھی کرسمس کی روایتی سجاوٹ اور بازار تحائف کی خوبصورت اشیا سے سج گئی ہیں۔

دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کے رنگ بکھر گئے ہیں، کرسمس تحائف بانٹنے والے سانتاکلاز کی جاپان میں ایکوریم میں اینٹری ہوئی، پینگوئن کے ساتھ تیراکی کی۔دوسری جنگ زدہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔چرچ آف نیٹی ویٹی میں کرسمس کی شام روایتی دیوہیکل کرسمس ٹری رنگ برنگی روشنیوں کے بغیر اُتری۔

شام کے شہر حماہ میں نامعلوم افراد نے کرسمس ٹری کو آگ لگا دی، کرسمس ٹری کو نقصان پہنچانے کے خلاف مسیحی افراد نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

شام میں ھیت التحریر الشام کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ کرسمس ٹری کو نقصان پہنچانے میں غیر ملکی جنگجو ملوث ہیں۔انکا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دوسرا کرسمس ٹری بھی لگایا جائے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter