چین اور بھارت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئے، متنازع علاقے میں بجلی گھر منصوبوں کے نئی دہلی کے فیصلوں پر بیجنگ نے اعتراض اٹھادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے متنازع ریاست اروناچل پردیش میں بجلی گھر منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد چین نے بھارتی منصوبوں پر شدید اعتراض کیا تھا۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو جنوبی تبت میں تعمیری منصوبوں پر کام کرنے کا حق حاصل نہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے اروناچل پردیش میں 12 پن بجلی گھروں کےلیے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اروناچل پردیش چین اور بھارت کے درمیان سرحدی متنازع علاقہ ہے۔ اروناچل پردیش کو بھارت اپنا علاقہ جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ قرار دیتا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / متنازع علاقے میں بجلی گھر منصوبوں کے بھارتی فیصلوں پر چین کا اعتراض
متنازع علاقے میں بجلی گھر منصوبوں کے بھارتی فیصلوں پر چین کا اعتراض
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments