وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ رواں سال زائرین کو اربعین (چہلم امام حسینؓ) پرصرف فضائی راستے سے عراق جانے کی اجازت ہوگی، بلوچستان کے راستے عراق اور ایران جانے پر پابندی کا مشکل فیصلہ طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم سے ملاقات میں زائرین کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زائرین اربعین کیلئے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کریں، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی، دوسری جانب قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال زائرین کو اربعین کیلئے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ زائرین اربعین میں شرکت کیلئے ہوائی سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں زائرین کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن رضا نقوی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے وزیر ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے اربعین کیلئے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائینگی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔ پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کیلئے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے۔
چہلم امام حسینؓ، صرف فضائی راستے سے عراق جانیکی اجازت

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments