ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئے۔پولیس نے تھانہ نیو ملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ 20 جولائی کو امبر نامی خاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی، امبر اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی میں بیٹھ گئی۔ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے کہا کہ ملزمان نے بوتل پینے کیلئے دی، جس کو پی کر بےہوش ہوگیا، 3 گھنٹے بعد ہوش آنے پر گاڑی سمیت حسن آباد پر موجود تھا، گاڑی سے 90 ہزار روپے، 40 ہزار کی عینک، گھڑی اور شناختی کارڈ غائب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے سی ای او ہیلتھ سے نازیبا تصاویر کے عوض50 لاکھ روپے طلب کر لیے، ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو 5 لاکھ روپے بھتا وصول کیا۔ملزمان میں پلوشہ عرف امبر، محمد آصف، مظہر عباس، محمد سجاد سمیت 6 ملزمان شامل ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Home / Health, News / سی ای او ہیلتھ ملتان ہنی ٹریپ کا شکار، ملزمہ نے نازیبا تصاویر بناکر 50 لاکھ بھتہ طلب کرلیا
سی ای او ہیلتھ ملتان ہنی ٹریپ کا شکار، ملزمہ نے نازیبا تصاویر بناکر 50 لاکھ بھتہ طلب کرلیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments