جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا جاری ہے، جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کو مری روڈ پر ہی 2 سے 3 روز تک دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی۔جماعت اسلامی ٹریفک بلاک اور امن عامہ میں خلل ڈالے بغیر احتجاج اور دھرنا دے گی، مذاکرات میں ڈی سی، سی پی او اور آر پی او راولپنڈی سمیت سینئر حکام موجود تھے۔یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر دھرنے دینے کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے جڑواں شہروں کے 4 مقامات پر دھرنا دے دیا۔مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی نے مری روڈ راولپنڈی، زیرو پوائنٹ اسلام آباد، چونگی نمبر 26، جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر دھرنا دے دیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، ذرائع
جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، ذرائع
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
یواے ای میں آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کوارٹر فائنل کے دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والوں میں ابوظہبی سے کیمبرج ہائی اسکول اور انڈین اسکول المرور دبئی سے دبئی کالج، دبئی انٹرنیشنل اکیڈمی ایمریٹس ہلز، ونچیسٹر اسکول، […]
Read More
Post your comments