کوئٹہ: خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت
Posted in: Home, Regionalکوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوزائیدگان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ والدہ اور بچے صحت مند ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔













