class="post-template-default single single-post postid-10687 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا: مارک کارنی حکمراں جماعت کے نئے رہنما منتخب، وزیرِ اعظم کا عہدہ بھی سنبھالیں گے

کینیڈا کی حکمراں جماعت نے ٹرمپ کو ولن سے تشبیہ دینے والے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی نے 85.9 فیصد ووٹوں سے مارک کارنی کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارک کارنی چند دنوں میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ٹرمپ کو ولن سے تشبیہ دینے والے مارک کارنی کینیڈا کے وزیراعظم کیلئے فیورٹ قرار

مارک کارنی نے پارٹی الیکشن جیتنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پر اس وقت تک ٹیرف برقرار رکھیں گے جب تک وہ ہماری عزت نہیں کرتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔مارک کارنی نے کہا کہ امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈین کاروباری اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔مارک کارنی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے خود یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن اب کینیڈا ہاکی کی طرح تجارت میں بھی جیتے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter