کلکتہ کے میڈیکل کالج اور اسپتال میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا، وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینی ڈاکٹر کی موت گلا گھونٹنے اور سانس بند کرنے کے نتیجے میں ہوئی، خاتون کے جسم پر 16 بیرونی زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، جن میں گال، ہونٹ، ناک، گردن، بازو اور گھٹنے شامل ہیں، جبکہ 9 اندرونی زخم بھی پائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خاتون کے نجی حصوں میں چوٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں، ڈاکٹر کی موت سے قبل اس پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں سنجے رائے نامی شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کے بلوٹوتھ ہیڈ فونز موقع واردات سے ملے تھے۔متاثرہ خاتون کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وحشیانہ قتل میں ایک سے زیادہ افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب، سی بی آئی نے میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے بھی تفتیش کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے مقتولہ کے والدین کو لاش دیکھنے کےلیے تین گھنٹے تک انتظار کیوں کروایا۔
Home / Breaking News, News, World / کلکتہ: خاتون ڈاکٹر کے جسم پر 16 بیرونی، 9 اندرونی زخم، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
کلکتہ: خاتون ڈاکٹر کے جسم پر 16 بیرونی، 9 اندرونی زخم، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments