فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیرمین انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی نے کی۔اس تقریب میں الطاف حسین وانی چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔الطاف حسین وانی نے شہید وانی کی شہادت کے سلسلے میں منعقد کیے گئے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طویل عرصے سے جدوجہد کرتے چلے آرہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت اپنی افواج کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کےلیے کوشاں ہے جبکہ پوری کشمیری قوم اپنے حق کےلیے لڑ رہی ہے اور کسی صورت اس حق کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔الطاف حسین وانی نے کہا کہ اس سلسلے میں مظفر وانی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔اس کانفرنس سے ممتاز کشمیری راہنما زاہد اقبال ہاشمی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ظلم و جبر کو قائم رکھا آرٹیکل 370 اور 75 اے کو ختم کر کے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو سلب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیروں پر 5 اگست 2019ء کو ہونے والے ظلم کو تاریخ میں ہمیشہ سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے مسئلہ کشمیر کے اندر دوبارہ جان ڈال دی، شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔زاہد ہاشمی نے 9 مئی 2025ء کے واقعے کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان حق و باطل کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حق باطل کے سامنے ڈٹ گیا اور کامیاب ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی طاقت ایمانی اور جذبہ شہادت نے ساری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستان بے شک انڈیا سے چھوٹا ملک ہے لیکن ہم جنگی مہارت اور حکمت عملی میں سب سے آگے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام برہان وانی کے یوم شہادت کی تقریب
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام برہان وانی کے یوم شہادت کی تقریب


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments