class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12190 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، رات کی تاریکی میں دشمن کے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پور شرقیہ، مریدکے اور بہاولپور پر اپنی فضا سے میزائل حملے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر پانچ جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔

بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مریدکے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک شہید، ایک شخص زخمی ہوا ہے، سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا، شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا آج تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان

مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے، عالمی برادری بھارت کو فوراً روکے، علی رضا سید

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی طاقتوں کے واضح انتباہات کے باوجود بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سویلین آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بند

بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کے ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا ہے، تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر اسپیس پورے پاکستان کے لیے بند کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملک کھل کر بھارت کی حمایت میں سامنے نہیں آیا تھا، اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت نے ہی پاکستان پر حملہ کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم جنگی میدان اور سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے 5 مختلف مقامات پر میزائل داغے ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح طلب کرلیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، ایک شہید، ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا،  شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے بلاجواز حملے کا پاکستانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آج دن میں تمام میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی ننگی جارحیت کو ساری دنیا دیکھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارتی میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں درندگی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قوم کی بھرپور حمایت کیساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارتی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے اور مکمل طور پر تیار ہے۔

بھارت کے میزائل حملوں کے بعد مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مظفرآباد کے علاقہ شنوائی نالہ سے 2 بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter