.ہفتہ چھ ربیع الاول مطابق 30 اگست 2025 کو میلاد کونسل اف مونٹریال کی جانب سے ویسٹ ائیلینڈ میں عید میلاد النبی کی شاندار تقریب کا انعقاد ہوا .مقامی چرچ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے.دعوت اسلامی کے مولانا فضیل عطاری کونسلیٹ جنرل اف پاکستان اشتیاق عاقل اور دعوت اسلامی کے مدرسے سے فارغ التحصیل عالم ابو عبداللہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا . طاحہ فیانسیہ اور محمد عامر سمیت نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول پیش کی .مقررین نے اپنے خطاب میں اسوہ حسنہ پہ چلنے نبی کریم کے میلاد کی فضیلت کو بیان کرنے اور کمیونٹی میں سنت رسول کے مطابق ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور عفو درگزر کی .تلقین کی
تقریب کے اخر میں لنگر میلاد النبی سے شرکا کی تواضع کی گئی










Post your comments