class="post-template-default single single-post postid-8486 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا کی علیمہ خان سے اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں تکرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجا کی علیمہ خان سے اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں تکرار ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آپ نے ڈی چوک احتجاج میں 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ اُن کے پاس موجود تفصیلات کی تصدیق کے بغیر اضافہ کیسے کرسکتے ہیں؟علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتا ہیں، بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہم نے ٹیمیں بنائی ہیں جو لاپتا لوگوں پر کام کر رہی ہیں، میرے پاس 12 شہادتوں کے سوا کوئی مصدقہ شہادت نہیں، میں کیسے کہہ دوں کہ سیکڑوں لوگ شہید ہوئے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو کارکنان عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں خدا کے لیے ان کو لاپتا نہ کہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس نے عمر ایوب، احمد چٹھہ، راجہ بشارت اور عظیم الدین کو گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا گیا ہے۔عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرایوب، راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نہیں معلوم ان کو کس کیس میں گرفتار کیا ہے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت  ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے، اسپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیے۔بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور ملک احمد چٹھہ کو گرفتار کرلیا گیا، شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے۔خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔پی ٹی آئی کی قیادت کے 70 رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کی منصوبہ سازی کی، ان پر  الزام ہے کہ کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ اور عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسایا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،  فرد جرم عائد کرنے کے موقع پر پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، مجموعی طور پر100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔تھانا آر اے بازار میں درج مقدمے میں نامزد100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی، اے ٹی سی نے استغاثہ کی شہادت ریکارڈ کرنے کیلئے 10 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter