class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16932 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارت میں بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نام سے تبدیل، معاملہ کیا ہے؟

بھارت میں ایک بینک کی وائی فائی آئی ڈی کو ’پاکستان زندہ باد‘ کے نام سے تبدیل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل گووردھن سنگھ نامی شہری نے بنگلورو شہر کے ایک پرائیویٹ بینک میں اس نام سے وائی فائی آئی ڈی دیکھنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اس حوالے سے بینک کا مؤقف سامنے آیا کہ بینک کے وائی فائی میں مرمت کیلئے ایک مقامی ٹیکنیشن کی خدمات لی گئی تھیں، جس کے بعد وائی فائی کا نام تبدیل ہوگیا۔پولیس کے مطابق اس حوالے سے تفتیش کیلئے ٹیکنیشن سے رابطہ کرنا چاہا تو وہ بینک سے جاچکا تھا اور اب اس کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس معاملے کا مقدمہ درج کر کے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کردی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter