وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی ‘ کامیابی کیلئے 27ووٹ درکار ‘پیپلزپارٹی کا دوتہائی اکثریت کا دعویٰ‘منحرف پی ٹی آئی ارکان پر فلورکراسنگ کا قانون لاگونہیں ہوگا‘تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیر اعظم ہوں گے‘تمام تیاریاں مکمل ‘اسمبلی سیکرٹریٹ وزراء بلاک وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘پی پی نے اپنے حمایت یافتہ ارکان کوآزاد کشمیر میں رہنے کی ہدایت کردی ‘پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے موبائل فون بند ہیں‘ کسی سے کوئی رابطے میں نہیں ہے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تمام ارکان ایک ساتھ ایوان میں داخل ہونگے ‘ادھرپی ٹی آئی نے بھی اپنے منحرف ارکان کے خلاف فلورکراسنگ کا ریفرنس تیار کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر تین بجے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا ‘عدم اعتماد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ نواز کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے‘ صرف ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کو داخلے کی اجازت ہوگی‘ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ کےاراکین بھی اجلاس میں اکھٹے پہنچیں گے ‘تحریک انصاف کے چار اراکین اور مسلم کانفرنس کے ایک ممبر عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ نہیں لیں گے ‘ان کے ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہونگے‘ 53 کے ایوان میں پیپلز پارٹی 39 اراکین کی حمایت کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے پرعزم ہے ‘عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 27 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوگی ‘ارکان اسمبلی ہاتھ اٹھا کر قرار کی حمایت میں ووٹ دیں گے‘ مخالفت میں ووٹ دینے کا آپشن نہیں ہوگا‘ جوعدم اعتماد میں حصہ نہیں لیں گے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہونگے‘27 یا اس سے زیادہ ووٹ پڑنے پر چوہدری انوار الحق وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فارغ ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف جماعت کے طور پرالیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے اس کے 32 اراکین اسمبلی کی حیثیت آزاد اراکین ہونے پر 28اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی‘ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اگر کسی سیاسی جماعت میں اپنی دفاداری تبدیل کرتے ہیں ان پر فلوکراسنگ کا ایکٹ لاگو نہیں ہو گا۔ آزاد جموں کشمیراسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پندرہ اور مسلم لیگ نون کے آٹھ اراکین سمیت ممبران اسمبلی کی تعداد 53ہے جن میں سے اکثریت اپنی سیاسی جماعت پی ٹی آئی سے منحرف ہوکرکبھی ایک اور کبھی دوسری منڈھیر پر گرنے کو تیار نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ایوان میں پندرہ نشستوں کے ساتھ چالیس ممبران کی حمایت کی دعویدار ہے۔
آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments