class="post-template-default single single-post postid-7508 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آیت اللّٰہ خامنہ ای شدید بیمار ہیں، بیٹا مجتبیٰ جانشین ہوسکتے ہیں، امریکی اخبار

ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیمار ہیں۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کور کو آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ اس سال مئی میں ہیلی کاپٹر کریش میں سابق صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد مرشد اعلیٰ کے جانشینی کے تقرر کے مسئلہ پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ علم میں رہے کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای جون 1989 میں امام سید روح اللّٰہ خمینی کے انتقال کے بعد سے بحیثیت سپریم لیڈر فرائض انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں بم بنانے کےلیے مطلوبہ مقدار میں یورینیم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter