لاہور میں آسیان کانفرنس کا انعقاد، غیرملکی مندوبین کیلئے بم پروف آرمرڈ کوسٹر طلب۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محکمہ داخلہ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ آسیان کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانوں کی محفوظ نقل و حرکت کیلئے ایک آرمرڈ، بلٹ پروف اور بم پروف کوسٹر فوری طور پر فراہم کی جائے۔ اتھارٹی کے مطابق یہ علاقائی اہمیت کا حامل اجلاس 14 سے 22 نومبر 2025 تک لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں مختلف آسیان ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور کی شرکت متوقع ہے۔سرکاری خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی حساسیت، بین الاقوامی سطح کی سفارتی سرگرمیوں اور مہمان شخصیات کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے فول پروف سکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسی سلسلے میں 25 نشستوں پر مشتمل آرمرڈ کوسٹر اور تربیت یافتہ ڈرائیور کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے تاکہ دورانِ کانفرنس غیر ملکی مندوبین کی آمد و رفت بلا تعطل اور محفوظ طریقے سے یقینی بنائی جا سکے۔ نے اس ضمن میں ایس پی آپریشنز، شفقت احمد چوہدری کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے جو تمام اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور سکیورٹی امور کی نگرانی کریں گے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / آسیان کانفرنس: غیرملکی مندوبین کیلئے بم پروف آرمرڈ کوسٹر طلب
آسیان کانفرنس: غیرملکی مندوبین کیلئے بم پروف آرمرڈ کوسٹر طلب




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments