پارلیمنٹ کے اندر گرفتاریوں کے معاملے پر اسمبلی کی سیکیورٹی میں غیر ذمے داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کر دیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔پارلیمنٹ میں سیکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کے واقعے کے ذمے داروں پر مقدمہ درج کراؤں گا، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر اسٹینڈ لینا پڑے گا، میں نے تمام ویڈیوز منگوائی ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ دونوں طرف سے ہم بیٹھیں گے، اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہے، پارلیمنٹ پر پہلا حملہ 2014ء میں ہوا تھا، دوسرا حملہ صلاح الدین ایوبی کی گرفتاری کے موقع پر ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس پر میٹنگ کرتے ہیں، علی محمد خان آپ میرے پاس تشریف لائیں اور ممبران بھی آئیں، ہم اس پر سیریس ایکشن لیں گے۔جس کے بعد ایاز صادق نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو اسپیکر چیمبر میں طلب کیا تھا اور گرفتار پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آڑدر جاری کر دیے تھے۔اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر کے گرفتاریوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے آئی جی کو حکم دیا تھا کہ نہ آپ پارلیمنٹ ہاؤس سے کسی کو گرفتار کر سکتے ہیں، نہ پارلیمنٹ لاجز سے، گرفتار پارلمینٹیرینز کو فوراً رہا کیا جائے۔
پارلیمنٹ کے اندر گرفتاریاں، سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف معطل
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments