کینیڈین پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے باپ بیٹے 62 سالہ احمد فواد مصطفیٰ الدیدی اور 26 سالہ مصطفیٰ الدیدی پر دہشت گردی اور پُرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی کے 9 الزامات عائد کر دیے ہیں۔ رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹورانٹو ملزمان کا نشانہ تھا اور حملوں میں کلہاڑی اور چاقو کا استعمال بھی کیا جانا تھا۔ آر سی ایم پی کے اسسٹنٹ کمشنر میٹ پیگز اور سپرنٹنڈنٹ جیمز پار نے بتایا کہ ملزمان آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کر رہے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ ملزمان کے اصل اہداف کیا تھے مگر وہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے قریب ترین تھے۔ اس سوال کا جواب بھی قبل از وقت ہے کہ یہ پُرتشدد منصوبہ مقامی طور پر تشکیل دیا گیا یا مکمل طور پر بیرونِ ملک میں بنایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقامی ہوٹل کے ایک کمرے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کو اس منصوبے کی اطلاع جولائی کے آغاز میں ہو گئی تھی۔
Home / Breaking News, Canada, News / گرفتار باپ بیٹے آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کر رہے تھے: کینیڈین پولیس
گرفتار باپ بیٹے آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کر رہے تھے: کینیڈین پولیس


Weekly E Paper

Article
امریکہ کا یکطرفہ سیزفائر — ایک سیاسی شکست نامہ. محمد حسن مسعود
Posted in: Article, Newsبین الاقوامی تعلقات کی دنیا میں ہر بیان، ہر خاموشی، اور ہر لفظ اپنی ایک الگ زبان رکھتا ہے۔ کبھی ہتھیار خاموش ہوتے ہیں، مگر مفاہمت شور مچاتی ہے؛ اور کبھی ایک “سیزفائر” کا اعلان دراصل شکست کی دستخط شدہ دستاویز بن جاتا ہے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے ہی ایک اہم لمحے پر کھڑے […]
Read Moresports
ٹی 20 کرکٹ، پاور پلے قانون میں تبدیلی، نئے رولز کا اطلاق جولائی سے ہو گا
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کے پاور پلے کے قانون میں تبدیلی کر دی۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، پاور پلے سے متعلقہ نئے رولز کا اطلاق جولائی سے ہو گا۔مکمل 20 اوورز کی اننگز میں پاور پلے بدستور […]
Read More
Post your comments