بعد از نماز عصر درس صحیح بخاری شریف اور بعد از نماز عشاء سالانہ جلسہ ہو گا۔
جہلم( محمد زاہد خورشید )جامعہ علوم أثریہ جہلم کا 42واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و تقریب تکمیل صحیح بخاری شریف کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔انتظامات کے حوالے سے 12 مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ امسال بھی سالانہ جلسہ کا پروگرام ان شاء اللہ ہمیشہ کی طرح کامیاب ہو گا۔جس میں ضلع جہلم،گجرات،منڈی بہاؤ الدین اور آزاد کشمیر سے لوگ جوق در جوق شرکت کریں گے۔سالانہ جلسہ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں جامعہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 74 خوش نصیب طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔نماز عصر کے بعد شیخ الحدیث جامعہ مولانا سیف اللہ اثری صاحب 8 سالہ درس نظامی کا کورس مکمل کر کے سند فراغت حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء کو صحیح بخاری شریف کی آخری حدیث آخری حدیث پڑھائیں گے۔۔نماز عشاء کے بعد سالانہ جلسہ تقسیم اسنادہو گا۔جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔جن میں شیخ الحدیث علامہ عبداللہ ناصر رحمانی آف کراچی سیرت و فقاہت امام بخاری پر درس ارشاد فرمائیں گے۔ مولانا سید سبطین شاہ نقوی آف سرگودھا، مولانا حافظ یوسف پسروری، علامہ معتصم الٰہی ظہیر،قاری بنیامین عابدآف اوکاڑہ، قاری محمد یاسین حیدرآف ڈیرہ غازی خان اور مولانا سیف اللہ خالد ملتانی خطاب فرمائیں گے۔
یکم نومبر کو جامعہ علوم اثریہ کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کیلئے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی۔ حافظ عبدالحمید عامر

 
 
        









 
                            






 
                            



 
                            


Post your comments