صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکیوں کو اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق اعزازات 23 مارچ 2025ء کو خصوصی تقریب میں دیے جائیں گے۔نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشانِ پاکستان جبکہ کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارۂ امتیاز عطاء کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشانِ امتیاز بعد از وفات جبکہ پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کو ہلالِ پاکستان اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو بھی ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارۂ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغۂ امتیاز عطاء کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید، سپاہی محمد آصف شہید، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ، اللّٰہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلالِ شجاعت بعد از وفات عطا کیا جائے گا۔ملک سبز علی شہید اور کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم کو ستارۂ شجاعت سے نوازا جائے گا۔صحافتی خدمات پر سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کے لیے تمغۂ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے، پریس کلب پشاور کے صدر اور جنگ گروپ کے سینئر صحافی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق چانگ باؤ چُنگ اور شن من لیو کو تمغۂ قائد اعظم اور ڈیانا مک آرتھر کو تمغۂ خدمت عطا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ شعبۂ طب، ادب اور فنون سمیت ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ عطاء کرنے کی منظوری دی گئی ہے
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکیوں کو اعزازات دینے کی منظوری
پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اور غیر ملکیوں کو اعزازات دینے کی منظوری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments