وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اعلیٰ شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے ٹرائل کیلئے قانونی تقاضاپورا کرلیا ۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری دیدی ۔ ذ رائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور دیگر کاٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا۔ ذرائع کے مطا بق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2جون کے فیصلے کی روشنی میں یہ عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ۔ فیصلہ کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیدیا گیا۔ ذرائع پیکاایکٹ کے تحت گرفتاریوں میں اضافے کا امکان ہے ،اسپیڈی ٹرائل ہوگا۔ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہونگے۔ وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل لی گئی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سوشل میڈیا پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، اسلام آباد میں ٹرائل کورٹس کے قیام کی منظوری
سوشل میڈیا پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، اسلام آباد میں ٹرائل کورٹس کے قیام کی منظوری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments