class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12334 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ اقدام جنگ ہوگا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ پر بھارت کو خبردار کردیا۔

میڈیا انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واضح کر چکا سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ، پاکستان کے پانی کا رخ موڑنا یا اسے روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی برابری اور دفاعی توازن ثابت کردیا، اب مثبت اندار میں آگے دیکھنا چاہیے، جامع مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوموں کو زندگی میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، جیسے ہم نے 9 مئی کی رات کیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت سے جامع مذاکرات کےلیے تیار ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، ایسے مسائل میں تاخیر سے بچنا سب کے مفاد میں ہے۔اسحاق ڈار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار سے متعلق سوال پر کہا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کا کردار بہت اہم ہے، خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی بیانات مسترد کردیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نریندر مودی کے بیانات مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا خطےمیں امن اور استحکام کےلیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں نریندر مودی کا یہ بیان غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بیان ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح جھوٹے بیانیے گھڑ کر جارحیت کا جواز بنایا جاتا ہے، پاکستان سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد میں ضروری اقدامات کےلیے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے بھی ضروری اقدامات کے لیے پرعزم ہے، یہ سیزفائر کئی دوست ممالک کی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوا۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ’مایوسی اور بےبسی‘ میں سیزفائر کے لیے پیش کیا جانا ایک اور کھلا جھوٹ ہے، پہلگام حملے کو بغیر ٹھوس ثبوت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں پر غیر قانونی اور بلااشتعال حملے کے بعد بھی پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بھارت نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی اقدامات خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جانے والی خطرناک مثال قائم کرتے ہیں اور جو خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے درپے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter