class="post-template-default single single-post postid-9841 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی۔

نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی۔

  خاتون کا کہنا ہے کہ  میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں، مجھے نیو یارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد اسے فلاحی ادارے میں  رکھا گیا ہے۔سماجی رہنما رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبیعت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے، خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کےلیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔

سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔

جس لڑکے سے شادی کرنے یہ امریکی خاتون آئی ہیں اس کو مخاطب کر کے رمضان چھیپا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان لڑکے سے کہوں گا کہ وہ آئے اور مسئلہ حل کرے۔اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، جس کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پیسے دیے جائیں، حکومت مجھے 1 لاکھ دے۔

کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔

خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرِ عام پر آ گیا، بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔بیٹے نے والدہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے۔اس حوالے سے بیٹے کا ویڈیو بیان، برتھ سرٹیفکیٹ، سوشل سیکیورٹی کارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔جیرامیا اینڈریو رابنسن کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔امریکی خاتون کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے 2 ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں، میں نے والدہ کو واپس آنے کے لیے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا، والدہ ذہنی مریضہ ہیں، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter