امریکی خاتون سینیٹر میری ایلورڈو گل پر ان کے سابق چیف آف اسٹاف کی جانب سے جنسی غلام بنا کر رکھے جانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر کے سابق عملے نے مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ان کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون سینیٹر کے سابق چیف آف اسٹاف کی جانب سے سول کورٹ میں دائر مقدمے میں سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر اکثر ان پر غلط کام کرنے کیلئے دباؤ ڈالتی تھیں اور انکار کیے جانے پر انہیں دھمکیاں بھی دیتی ہیں۔ سینیٹر میری الوارڈو گل کے سابق چیف آف اسٹاف چاڈ کونڈٹ نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور دشمنی پر مبنی ورکنگ ماحول بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔کونڈٹ نے یہ بھی الزام لگایا کہ سینیٹر نے ان کے ساتھ ذاتی باتیں شیئر کرنا شروع کیں، جس میں ان کی شادی، جنسی زندگی اور منشیات کے استعمال کے بارے میں گفتگو شامل تھی۔انہوں نے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ سینیٹر نے انہیں جنسی عمل پر مجبور کیا اور جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سینیٹر نے انہیں ذاتی کاموں کےلیے استعمال کرنا شروع کردیا اور بلآخر جنسی تعلقات کےلیے دباؤ ڈالا۔دوسری جانب خاتون سینیٹر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ مقدمے میں اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کا بھرپور دفاع کریں گی۔خیال رہے کہ سینیٹر میری ایلوارڈو گل 2022 میں منتخب ہوئی تھیں، انہوں نے دسمبر 2023 میں کونڈٹ کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔یہ معاملہ کیلیفورنیا کی سیاست میں بڑے پیمانے پر موضوع بحث بنا ہوا ہے، جبکہ سینیٹر کے وکلاء نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور مالی فوائد کے لیے بنائی گئی کہانی‘ قرار دیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / امریکی خاتون سینیٹر پر سابق چیف آف اسٹاف کو ’جنسی غلام‘ بنانے کا الزام
امریکی خاتون سینیٹر پر سابق چیف آف اسٹاف کو ’جنسی غلام‘ بنانے کا الزام
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-01-2025
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
جنوبی افریقہ سے ہار کے باوجود بھی پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا کونسا منفرد ریکارڈ بنا لیا؟
Posted in: News, Sportsکیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور […]
Read More
Post your comments