امریکا میں 44 سالہ خاتون کو انتہائی زہریلی مکڑیوں کے جھرمٹ نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق جیسیکا روگ اٹلانٹا میں اپنے گھر کے باہر ایک شیڈ کی صفائی کر رہی تھی جب ان پر مکڑیوں نے حملہ کیا اور 24 گھنٹوں سے کم وقت کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا، جیسیکا روگ کا چہرہ، بازو اور گلا سوج گیا تھا اور انہیں جسم پر دھبے پڑ گئے تھے۔میڈیا کے مطابق براؤن ریکلوز مکڑی کے کاٹنے سے جلد پر زخم ہو جاتے ہیں اور سنگین حالات میں موت بھی ہو سکتی ہے، جیسیکا روگ کو مکڑیوں نے متعدد جگہوں پر کاٹا تھا، جس کی وجہ سے اس کا چہرہ سوج گیا تھا اور جسم میں جلن محسوس ہو رہی تھی۔اس حوالے سے جیسیکا روگ کا کہنا ہے کہ میں ابھی وہاں جھاڑو لگا رہی تھی کہ مجھے فوراً ہی اپنی آنکھ کے پاس کچھ محسوس ہوا، میں نے دیکھا وہ مکڑیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں میں صفائی کر رہی تھی وہاں مکڑیوں کا ایک گندا جالا تھا اور میں اسے صاف کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔جیسیکا روگ کا کہنا ہے کہ میں اپنی آنکھ کے بارے میں فکر مند ہوں، میری آنکھ میں بہت درد ہو رہا ہے، میں نہیں جانتی کہ میری آنکھ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسیکا روگ کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں، ان کے چہرے پر سوجن کافی حد تک کم ہو گئی ہے تاہم خارش اور دھبے ابھی بھی ہیں۔
امریکا: مکڑیوں نے حملہ کر کے خاتون کو شدید زخمی کر دیا

Weekly E Paper

Article
اہلیہ کی طاقت تحریر:ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsبرطانیہ کے اخبار دی اکانومسٹ میں 14 نومبر کو شائع ہونے والا اوون بینیٹ جونز کا مضمون پاکستانی عوام کے لیے ایک بم دھماکے کی مانند تھا، جس کا عنوان تھا “صوفی، کرکٹر اور جاسوس: پاکستان کے تخت کی جنگیں”۔ یہ کہانی، درست ہو یا غلط، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی تیسری […]
Read Moresports
ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
Posted in: News, Sportsابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی10 لیگ اپنے نصف مرحلے میں انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، جہاں کوئٹہ کیولری شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کیولری نے مسلسل پانچوں میچز جیت کر پانچ صفر کا مثالی ریکارڈ قائم کیا اور 10 پوائنٹس کے […]
Read More



















Post your comments