گزشتہ پیر کی رات امریکہ میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے نہ صرف ملک بھر کی ایف آئی اے بلکہ دیگر ایجنسیاں بھی ملزم کے خلاف مواد جمع کرنے میں بدھ کی صبح سے مشغول ہیں۔ مگر سب سے زیادہ دباؤ کراچی ایف آئی اے اور ایئرپورٹ پر کام کرنے والی دیگر حساس ایجنسیوں پر ہے کیونکہ مبینہ ملزم کا تعلق کراچی سے تھا، اس کی رہائش بھی کراچی میں رہی اور وہ ایک بینک میں نوکری بھی کرتا رہا۔ ایف آئی اے سے منسلک وفاقی ادارہ آئی بی ایم ایس اس حوالے سے کافی فعال ہے۔ ملزم کی امریکہ روانگی کن تاریخوں میں ہوئی، آیا وہ کراچی سے ہی ایران اور عراق گیا یا امریکہ سے اور اگر گیا تو کن تاریخوں میں گیا، اس بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اس حساس معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر بھی ایک اعلی سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر حساس ایجنسیوں کے اہلکار بھی شامل ہوئے۔ مذکورہ معاملے کی تفتیش کا عمل رات گئے تک جاری تھا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / کراچی کی تمام ایجنسیاں آصف مرچنٹ کے کوائف جمع کرنے میں مشغول
کراچی کی تمام ایجنسیاں آصف مرچنٹ کے کوائف جمع کرنے میں مشغول
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 12-09-2024
Read MoreArticle
کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں
Posted in: Article, News(محمد نعیم طلعت) جنابِ والا یہ وہ تحریر ہے کہ جس سے میں خود موٹیویشن لیتا ہوں۔ تو آئیے ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ یہ تحریر ہے کیا؟ شیر اور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں۔ لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔ شیر کو سمندر میں […]
Read More-
-
MUWADDAT IN THE LIGHT OF QUR’AN
Posted in: Article, News -
وقت بہ نفسِ قُرآن
Posted in: Article, News -
sports
ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی
Posted in: News, Sportsایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول […]
Read More
Post your comments