class="post-template-default single single-post postid-10073 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پیرس میں اے آئی اجلاس، فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ سے انکار، مودی کی سبکی

پیرس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق سربراہ اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔ 

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سبکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فرانسیسی صدر میکرون نے سب سے مصافحہ کرتے ہوئے نریندر مودی کو نظرانداز کر دیا۔ فرانسیسی صدر میکرون، مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔ بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ ملانے کی کوشش کے باوجود فرانسیسی صدر نے انھیں نظرانداز کیا۔ اس دوران فرانسیسی صدر، مودی کے ساتھ بیٹھے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔ فرانسیسی صدر یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وندرلین سے کافی تپاک انداز میں ملے۔فرانسیسی صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا۔

فرانس کے صدر امانیول میکرون نے کہا ہے کہ 20 لاکھ لوگوں سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آپ کہیں اور چلےجائیں، فلسطینیوں اور ان کے عرب پڑوسیوں کی عزت و احترام کا خیال کیا جائے۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں یہ سیاسی آپریشن ہے۔فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں نے ہمیشہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے اپنے اختلاف کا اعادہ کیا ہے۔فرانس کے صدر امانیول میکرون نے کہا ہے کہ سویلینز کو نشانہ بنانے والا اتنا بڑا آپریشن درست نہیں ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter