اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024ء کے دوران اس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے جن میں سے کئی افغان سر زمین سے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالرز فراہم کر رہے ہیں، تنظیم نے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے تربیتی مراکز قائم کیے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹی ٹی پی، القاعدہ برِصغیر اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں مل کر ’تحریکِ جہاد پاکستان‘ (ٹی جے پی) کے بینر تلے حملے کر رہی ہیں جس سے یہ تنظیم علاقائی دہشت گرد گروپوں کا مرکز بن سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے داعش خراسان کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور 3 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں عادل پنجشیری (افغان)، ابو منذر (تاجک) اور کاکا یونس (ازبک) شامل ہیں تاہم کرمان حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق تاجکی اب بھی افغانستان میں روپوش ہے۔رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی ) کے مجید بریگیڈ نے جنوبی پاکستان میں کئی بڑے حملے کیے ہیں جن میں آواران، پنجگور اور دالبندین میں حملے شامل تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجید بریگیڈ کا تعلق ناصرف ٹی ٹی پی بلکہ داعش خراسان اور مشرقی ترکستان اسلامی تحریک سے بھی ہے۔یہ گروہ افغانستان میں مشترکہ آپریشنل اڈے چلا رہے ہیں، جماعتِ انصار اللّٰہ نے خوست میں القاعدہ کے انجینئروں اور ہتھیاروں کے ماہرین کے ساتھ تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں، تخار میں ایک خصوصی فوجی مرکز بھی بنایا گیا ہے جہاں وسطی ایشیائی اور عرب جنگجوؤں کو تربیت دی جاتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طالبان نے بدخشاں کے علاقے فیض آباد میں ایک خودکش بم بار یونٹ تعینات کیا ہے جو طالبان مخالف گروہوں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مزید گرفتاریوں سے بچنے کے لیے داعش خراساں نے ہدایات اور میٹنگز کے لیے الیکٹرانک مواصلات کے بجائے روایتی کوریئر نیٹ ورکس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
افغان طالبان ٹی ٹی پی کے مددگار ہیں: اقوام متحدہ


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E Paper Tags: canada, canada news, canada urdu news, canada urdu weekly, nawai pakistan, news paper, weekly epaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: شائقین کی دلچسپی کیلئے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری، قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ
Posted in: News, Sportsآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں شائقین کی دلچسپی کےلیے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی گئی ہے۔شائقین کےلیے 50 ہزار درہم والا پیکیج متعارف کراویا گیا ہے۔ چار میچز کیلئے 2 لاکھ درہم خرچ کرنا ہوں گے۔دبئی: پاک بھارت ٹاکرے کے اضافی ٹکٹس بھی فوراً فروخت ہوگئےاس پیکیج کی چار انمول ٹکٹس […]
Read More-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
Posted in: News, Sports -
Post your comments