class="post-template-default single single-post postid-8339 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے، خوارج کیخلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر کو کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی۔بکاخیل آپریشن میں پانچ خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ اس کارروائی کے دوران سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور کارروائی کی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن محمد زوہیب الدین آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔26 سالہ شہید کیپٹن محمد زوہیب کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے، سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سر انجام دیں۔ سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کےلیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

صدر مملکت نے 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے شہید کیپٹن زوہیب الدین اور شہید سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 8 خوارج کو ہلاک اور 11 کو حراست میں لینے پر سیکیورٹی فورسز قابل تعریف ہیں۔انہوں نےدوران آپریشن جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ۔اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter