بھارت میں اخباری اطلاع پر سخت گھبراہٹ کا اظہار ہو رہا ہے کہ پاکستان چین سے دنیا کے جدیدترین جے۔35اے لڑاکا طیارے حاصل کررہا ہے یہ کثیر المقاصد طیارے جن کی فی الوقت تعداد چالیس بتائی جا رہی ہے پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہو گا جو چین سے خریدے گا۔ توقع ہے کہ دو سال میں یہ طیارے پاکستان کی فضائیہ کو سونپ دیئے جائیں گے جنہیں اڑانے کے لیے پاکستانی ہواباز تربیت حاصل کرنے کی غرض سے چین پہنچ گئے ہیں بھارتی اخبارات نے حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار کی اطلاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ففتھ جنریشن کا یہ طیارہ جب پاکستان کی فضاؤں میں پہنچ جائے گا تو اس سے بھارت کے ساتھ پاکستان کی فضائی قوت کا توازن متاثر ہو گا یاد رہے کہ بھارت نے حال میں فرانس سے جدید ترین ریفل طیارے حاصل کیے ہیں جنہیں ففتھ جنریشن کا طیارہ قرار دیا گیا ہے حالانکہ فنی لحاظ سے یہ فورتھ جنریشن کی نئی شکل ہے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس طیارے کو حاصل کرنے کی غرض سے خود پیرس گئے تھے اور اُنہوں نے طیارے کی حوالگی کے موقع پر اطس کی حفاظت کے ہندووانہ رسوم ادا کی تھیں اور منتر پڑھے تھے۔ بھارتی اخبارات نے ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ طیارے پاک فضائیہ کو علاقے میں بالادستی او ر برتری دلائیں گے ، راڈار پر نظر نہ آنے والے یہ طیارے جنگی ٹیکنالوجی امریکا کے جدید ترین سیٹلتھ۔35اے کی مانند ہے دو انجن اور ایک ہوا باز کی گنجائش رکھتا ہے ۔ یہ جدید چینی طیارے بتدریج امریکہ ساختہ ایف۔16 اور فرانس کے میراج طیاروں کی جگہ لیں گے جو نسبتاً پرانے ہو رہے ہیں چین نے ان طیاروں کی پاکستان کے لیے فراہمی کے ضمن میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع تاحال فراہم نہیں کی ، واضح رہے پاکستان چین کا دوسرے جدید ترین جے 20کو اپنے بیڑے میں شامل کر چکا ہے جسے فرانس ساختہ ریفل کے ہم پلہ تصور کیا جاتا ہے پاکستان چین کے اشتراک سے جدید جے۔17تھنڈر طیارے تیار کررہا ہے جس کی مختلف اقسام پاک فضائیہ میں اس کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ حاصل کر چکے ہیں بھارتی اخبارات نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ پاکستان نے چین سے جدید ترین چار فریگیٹ اپنی بحریہ کے لیے حاصل کیے ہیں جنہیں حالیہ برسوں میں پاک بحریہ کا حصہ بنایا جا چکا ہے جس کی بدولت پاک بحریہ کو بحیرہ عرب اور بحرہند میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ کے لیے حاصل کیے جانے والے جے 35-اے کثیر القاصد لڑاکا طیارے فضا کے ساتھ بحری دفاع میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چین سے جدید جے۔35 اے لڑاکا طیارے کا حصول، بھارت میں گھبراہٹ

Related Articles
-
-
ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے اے-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ کی فضائی نگرانی پر مامور
-
Alberta man killed after crane collapses at Saskatoon construction site
-
Every generation faces the same question: How will we lead?
-
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف ایف آر درج
Posted in: News, Sportsخاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ایک خاتون نے فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام […]
Read More
Post your comments