class="post-template-default single single-post postid-7080 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پہاڑی زبان کو مادری زبان قرار دے کر اس کو زبانوں کے خانہ میں شامل کرنے کے لیے رٹ دائر کر دی گئی ہے

،راولاکوٹ آصف اشرف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پہاڑی زبان کو مادری زبان قرار دے کر اس کو زبانوں کے خانہ میں شامل کرنے رٹ دائر کر دی گئی ہے جمعرات کو عامر جمیل امجد یعقوب راجہ اعجاز ایڈوکیٹس کے توسط سے دائر رٹ میں پہاڑی ادبی بھٹک نے موقف اختیار کیا کہ پہاڑی زبان نہ صرف منقسم دھرتی ماں جموں کشمیر کے مختلف علاقوں بلکہ بھارت اور نیپال تک بولی جاتی ہے قرآن مقدس کا ترجمہ اس زبان میں ہے اس سے ہٹ کر پہاڑی رسم الخط پہاڑی حروف تہجی بھی ہیں برطانیہ میں پہاڑی چینل قائم ہیں مگر مردم شُماری کے زبانوں کے خانہ میں پہاڑی زبان حذف کر دی گئی ہے لہزا اس زبان کا اندراج کیا جائے ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں پچاس لاکھ سے زائد لوگ پہاڑی زبان بولتے ہیں اب پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ میں پہاڑی زبان پر تحقیق کی غرض سے چئیر بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter