متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی پولیس نے 1840 لیپ ٹاپس چرانے والے 4 رُکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق چرائے گئے لیپ ٹاپس کی مالیت 10 لاکھ درہم سے زائد تھی، تمام ملزمان عربی ہیں جنہیں 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ سروس کمپنی کے ملازم ایشیائی شخص نے بتایا ہے کہ وہ لیپ ٹاپس پہنچانے کے لیے جا رہا تھا جب اس گینگ نے اسے پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے ایک صنعتی علاقے میں روکا تھا۔شارجہ پولیس کے مطابق اس حوالے سے معلومات کی تصدیق کے بعد افسران کی ایک ٹیم نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا اور جمع کیے گئے شواہد کی بنا پر ملزمان کا سراغ لگایا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے سے پہلے ان کی نگرانی بھی جاری تھی۔
Home / Breaking News, News, World / شارجہ میں 2 ہزار کے قریب لیپ ٹاپس چرانے والا 4 رُکنی گینگ گرفتار
شارجہ میں 2 ہزار کے قریب لیپ ٹاپس چرانے والا 4 رُکنی گینگ گرفتار
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments