class="post-template-default single single-post postid-9912 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا: سوشل میڈیا پر غلط معلومات روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع

کینیڈا کی سپریم کورٹ نے 150 سال مکمل ہونے پر عوامی اعتماد بڑھانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔

چیف جسٹس رچرڈ ویگنر نے وکٹوریا میں ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث عوام تک درست قانونی معلومات پہنچانا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ اپنی کارروائیاں عوام کے سامنے لاتی ہے اور اپنے فیصلوں کو سادہ زبان میں شائع کرتی ہے۔چیف جسٹس رچرڈ ویگنر نے یہ بھی کہا ہے کہ جمہوریت میں عوامی اعتماد بہت ضروری ہے جو شفافیت سے ہی قائم رکھا جا سکتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter