ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔ اس ذریعے سے دی نیوز نے اس بات کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا کہ آیا وزیراعظم کو آرمی چیف اور پی ٹی آئی والوں کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے بارے میں علم تھا یا نہیں۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آرمی چیف کے ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے کوئی خصوصی شیڈول نہیں تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مختلف سیاسی رہنماؤں کے ساتھ امن عامہ کے حوالے سے ہوئی ملاقات کے بعد آرمی چیف سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رابطہ کرکے اپنے اور پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر علی سے خصوصی بات چیت کیلئے کہا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آرمی چیف نے اُن کی بات سنی لیکن جب انہوں نے پی ٹی آئی کے مسائل کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی معاملات پر حکومت سے بات کریں۔ یہ ذریعہ وزیراعظم سے قربت رکھتا ہے اور انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے اُن سے کہہ دیا کہ وہ ایسے معاملات میں نہیں پڑیں گے۔ پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر نے جمعرات کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے علی امین گنڈا پور کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی تھی۔بیریسٹر گوہر نے پہلے اس بات کی تردید کی تھی تاہم انہوں نے ملاقات کے حوالے سے اعتراف اُس وقت کیا جب عمران خان نے صحافیوں کو بتایا کہ بیریسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف کے حالیہ دورۂ پشاورت کے موقع پر اُن سے ملاقات کی تھی۔ خبروں کے مطابق، عمران خان نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے تمام معاملات اور مطالبات براہ راست جنرل عاصم منیر کو پیش کئے۔ تاہم، بیریسٹر گوہر نے بعد میں کہا کہ ملاقات میں سیکیورٹی امور بات ہوئی۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سیکورٹی امور پر ہوئی ملاقات میں وہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ آرمی چیف کے ساتھ کیوں بیٹھے۔ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کو جاری مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا تھا۔ تاہم، مذاکراتی کمیٹی کے کچھ نون لیگی ارکان بشمول رانا ثناء اللہ اور عرفان صدیقی نے اصرار کیا کہ سیاسی معاملات یا ملاقات کے بارے میں عمران خان نے جو کچھ کہا ہے اس پر بات کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ عمران خان کی جانب سے اس اہم ملاقات کی تصدیق سے قبل دی نیوز نے خبر دی تھی کہ بیریسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کی تین انتہائی اہم شخصیات سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے اور یہ بیک چینل میٹنگز جاری رہیں گی۔ اگلی ملاقات میں ایک وفاقی وزیر اور دو اہم افراد بظاہر پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات میں شامل ہوں گے۔ تاہم، ان ملاقاتوں کا نتیجہ پی ٹی آئی کی آئندہ کی پالیسیوں اور پارٹی کے طرز سیاست پر منحصر ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بلاشیڈول ملاقات میں کیا بات ہوئی، وزیراعظم کو بریف کیا گیا، اعلیٰ ترین حکومتی ذریعے کا دعویٰ
آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بلاشیڈول ملاقات میں کیا بات ہوئی، وزیراعظم کو بریف کیا گیا، اعلیٰ ترین حکومتی ذریعے کا دعویٰ

Related Articles

Weekly E Paper

M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | |
7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 |
14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 |
21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 |
28 | 29 | 30 | 31 |
Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
گوجرانوالہ: مضر صحت کھانا، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کا ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 3 ہوگئی
Posted in: Breaking News, News, Sportsنوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے […]
Read More
Post your comments