میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کام کرنے والے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو پیشگی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار مکمل جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منا سکیں،کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ مل کر ان کی خوشیوں میں شرکت کریں گے، کراچی میں مسیحی برادری کی بڑی اور اہم عبادت گاہ ہولی ٹرینیٹی چرچ،سینٹ اینتھونی چرچ اور سینٹ پیٹرک چرچ کا دورہ کرکے کارڈینل اور بشپس کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شرکت کریں گے اور مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات سمیت تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، یہ بات انہوں نے سٹی کونسل کراچی کے اقلیتی ممبران کے ساتھ ایک ملاقات کے موقع پر کہی، میئر نے کہا کہ کراچی کے تمام شہری ہمارے لئے برابر ہیں اور ہم ان کی خوشیوں میں شرکت کو اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتے ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بھی اس موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور کرسمس کیک کاٹا جاتا ہے۔
Home / News, Regional / بلدیہ عظمیٰ کے مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کردی، میئر کراچی
بلدیہ عظمیٰ کے مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کردی، میئر کراچی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments